سمن
میں رنگ نہ بو یا سمن میں آئی ہے
یہ
کیسی فصلِ بہاراں چمن میں آئی ہے
ہر
ایک سر میں سودائے امتحاں یارب
کشش
کہاں سے یہ دارو رسن میں آئی ہے
عزیز
کیوں نہ ہو خاکِ رہِ وطن مجھ کو
یہ
میرے ساتھ مرے پیرہن میں آئی ہے
وہ
نامراد مری بے زباں وفا تو نہیں
جو
بن کے شمع تری انجمن میں آئی ہے
خبر
دو بزمِ خردکے تماش بینوں کو
بہار
پھر مرے دیوانہ پن میں آئی ہے
متاع
درد ہر اک شخص کو نصیب نہیں
یہ چیز حصئہ اہل سخن میں آئی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں