اتوار، 19 فروری، 2017

چمن اپنا لٹا کر بلبلِ ناشاد نکلی ہے- از ڈاکٹر کلیم عاجزؔ - Ghazal by Dr. Kaleem Aajiz R.A

خدا رکھے سلامت تیری چشمِ بے مروت کوبڑی بے درد نکلی ہے بڑی جلاد نکلی ہے


چمن اپنا لٹا کر بلبلِ ناشاد نکلی ہے
مبارکباد ۔ تیری آرزو صیاد نکلی ہے
خدا رکھے سلامت تیری چشمِ بے مروت کو
بڑی بے درد نکلی ہے بڑی جلاد نکلی ہے
نکل کر دل سے آہوں نے کہیں رتبہ نہیں پایا
چمن سے جب بھی بوئے گل ْ برباد نکلی ہے
لبِ بام آکے تم بھی دیکھ کو کیا تماشہ ہے
فغاں کی دوش پر لاش دلِ برباد نکلی ہے
پریشاں ہوکے جانِ زار کیا نکلی ہے سینے سے
کسی بیداد گر کی حسرت بیداد نکلی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں